یرغمالی بحران صورتحال سے نمٹنے کیلئے کمانڈوز کو این ایس جی ٹریننگ

نئی دہلی ۔ 7 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی چوکس انسداد دہشت گردی فورس این ایس جی نے اپنی 3 دہوں قدیم تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے کمانڈوز کو یرغمالی بحران صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دینی شروع کی ہے ۔ جنگلوں میں اگر یرغمالی بحران پیدا ہوجائے تو یہ افراد کی رہائی کیلئے کن کن اقدامات کو ملحوظ رکھا جانا چاہئے کی تربیت دی جارہی ہے ۔ نکسلائیٹس کے حربوں کے پیش نظر کمانڈوز کو تربیت دی جارہی ہے ۔ نکسلائیٹس نے اعلیٰ قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے انھیں اغواء کرنے اور یرغمال بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔وفاقی ہنگامی فورس جوکو ہر روز کسی بھی دہشت گردانہ کاررائیوں کے خلاف حرکت میں آنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ شہری علاقوں میں ان کی کارکردگی کا مظاہرہ ہورہا ہے ۔ اب بلیک کیاٹ کمانڈوز کو بھی پنی مخصوص ٹیم منتخب کرکے دیگر ماہرانہ گُر سکھائے جارہے ہیں ۔ مرکزی ٹیم فوجی دستوں اور ریاستی پولیس فورس کو بھی تربیت دی جائے گی ۔ اپنے مقاصد کو کامیاب بنانے کیلئے قومی سکیورٹی گارڈ ( این ایس جی ) نے اپنے نئے ڈائرکٹر جنرل جے این چودھری کی نگرانی میں بلیو پرنٹ کی تیاری کرلی ہے تاکہ اس کاز کے لئے خصوصی فورس کو تربیت دی جاسکے ۔