بردہ فروشی ریاکٹ کے بے نقاب ہونے کے بعد پولیس کی تلاشی مہم میں شدت
حیدرآباد یکم / اگست ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے بردہ فروش ریاکٹ بے نقاب ہونے کے بعد یادادری زون میں اپنی کاررائیوں میں شدت پیدا کردی ہے ۔ گذشتہ روز کمسن نابالغ لڑکیوں کی انسانی سوداگری کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے آج اقدامات کا آغاز کردیا ۔ پولیس نے یادگیری گٹہ میں موجود ہوٹلوں اور لاڈجوں پر دھاوا کیا اور تقریباً 8 جوڑوں کو گرفتار کرلیا ۔ شہر حیدرآباد کے علاوہ دیگر مقامات سے اکثر ناجائز جوڑے یہاں پہونچتے ہیں اور جنسی خواہشات کو پورا کرتے ہیں ۔ لیکن پولیس کی کارروائی میں نابالغ لڑکیوں کی نشاندہی کے بعد چونکادینے والی حقیقت منظر عام پر آئی ۔ سخت سے سخت کاررائیوں کے باوجود انسانی سوداگری کے واقعات ایک کے بعد دیگر منظر عام پر آتے جارہے ہیں ۔ پولیس نے ہندوؤں کے اس مقدس مقام پر ایسے واقعات کے پیش آنے کے بعد آج یادگیری گٹہ میں واقع ہوٹلوں اور لاڈجوں میں دھاوا کیا اور 8 جوڑوں کو حراست میں لے لیا جو ناجائز تعلقات اور جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے یہاں آئے تھے اور اکثر درشن کے بہانے بھی ان غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ ایسے واقعات ان علاقوں میں آئے دن پیش آتے رہتے ہیں۔ پولیس نے ان ناجائز جوڑوں کو جنسی خواہشات کی تکمیل کیلئے مقام فراہم کرنے والے ہوٹل اور لاڈج کے مالکین کو بھی پابند کردیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ ایسے واقعات کے بعد مقامی عوام کی جانب سے پولیس اور انتظامیہ پر دباؤ بڑھ گیا ہے ۔ ان لاڈجوں میں جوڑوں کے علاوہ جسم فروش کے ریاکٹ چلائے جانے کا بھی سابق میں پولیس کی کارروائیوں میں انکشاف ہوا ہے ۔ کمسنر پولیس رچہ کنڈہ جو انسانی سوداگری کے خلاف کارروائی میں عالمی سطح پر شہرت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے عملہ کو چوکس کردیا ہے اور پورے کمشنریٹ میں اس طرح کے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔