ہیپاٹیٹس بی وائیرس کے خلاف امیتابھ بچن کی بیداری مہم

ممبئی ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : میگا اسٹار امیتابھ بچن ہیپاٹیٹس بی وائیرس
(HBV) سے پھیلنے والے وبائی امراض کے خلاف بیداری مہم شروع کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ 72 سالہ فلمی اداکار جو کہ انسداد پولیو مہم کے یونیسیف عالمی سفیر ہیں حال ہی میں ڈاکٹروں سے ملاقات کر کے ایک منصوبہ کو قطعیت دے دی ہے ۔ امیتابھ نے اپنے ٹوئیٹر پر بتایا کہ ہیپاٹیٹس بی پر بیداری مہم چلانے کے لیے ڈاکٹروں سے مشاورت کر کے ایک لائحہ عمل کو قطعیت دیدی گئی ۔میگا اسٹار قبل ازیں حکومت کے متعدد اہم پروگراموں میں حصہ لیتے ہوئے بیداری مہم چلا چکے ہیں۔