لاس اینجلس۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک سیاحتی اور ہوابازی کی تربیت کے لیے استعمال کئے جانے والے ہیلی کاپٹر حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارہ کیلیفورنیا کے ساحلی علاقہ کے قریب ایک مکان پر گر پڑا۔ عینی شاہدین اور ایمرجنسی پرسونل نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ہیلی کاپٹر اپناتوازن کھوکر نیچے کی طرف آنے لگا جس میں سے دھواں اٹھ رہا تھا۔ زمین پر گرنے سے قبل وہ ایک مکان کی چھت سے بھی ٹکرایا اور اس کے بعد دوسرے مکان پر گرپڑا۔ ہیلی کاپٹررابنسن 44 تھا جو ٹریننگ اور سیاحوں کو لطف انداوز ہونے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جو ریولیوشن ایوی ایشن کی ملکیت تھا اور ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر 1960ء کے دہے سے استعمال کیا جارہا تھا اور اس میں حفاظتی اقدامات کا صد فیصد خیال رکھا جاتا تھا۔
حادثہ کی وجوہات ہنوز نامعلوم ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔