ہیلت کارڈ سے متعلق کارپوریٹ انتظامیہ کے شبہات دور کرنے کی کوشش

حیدرآباد ۔ 19 نومبر ( سیاست نیوز ) سرکار ی ملازمین کے لئے ہیلت کارڈ کے متعلق نائب وز یر اعلی تلنگانہ ریاست ڈاکٹر ٹی راجیا نے شہر کے دس سے زائد بڑے کارپوریٹ ہاسپٹلس انتظامیہ کے ساتھ ریاستی سکریٹریٹ چیمبر میںایک اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر ہیلت کارڈ کے متعلق کارپوریٹ ہاسپٹل انتظامیہ کے شکوک و شبہات کودور کرتے ہوئے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کو فراہم کردہ ہیلت کارڈ کو کارکرد بنانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ٹی جی اوز فاونڈرپریسڈنٹ و رکن اسمبلی محبوب نگر ‘ شریمتی وی ممتا صدر ٹی جی اوز ‘ مسٹر کرشنا یادو صدرٹی جی اوز گریٹر ‘ سی پرکاش کے علاوہ تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسیشن کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ نائب وز یر اعلی ڈاکٹر ٹی راجیا نے کہاکہ حکومت تلنگانہ سرکاری ملازمین کو ہیلت کارڈ کی فراہمی کے لئے سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے اندرون ایک ہفتہ ریاست کے تمام کارپوریٹ ہاسپٹل انتظامیہ کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ہیلت کارڈ کے متعلق کارپوریٹ دواخانہ انتظامیہ کے اندر پائے جانے والے شکوک وشبہات دور کرنے کا بھی تیقن دیا ۔