نیویارک ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو ہندوستانی نژاد امریکی ڈاکٹرس اور ان کی کارڈیالوجی فرم نے آج ان الزامات کی پابجائی کیلئے زائد از 3.6 ملین ڈالرس جمع کئے ہیں، جہاں ان پر الزام تھا کہ ان کی فرم نے فیڈرل ہیلتھ کیئر پروگرام کے ٹسٹوں کیلئے جو طبی طور پر غیر ضروری تھے، بڑی بڑی رقومات کے بل پیش کئے۔ اس طرح اب جسجیت والیہ اور پریت رندھاوا اور ان کی نیوجرسی میں واقع کارڈیالوجی فرم گارڈن اسٹیاٹ کارڈیو واسکلر اسپیشلسٹ مذکورہ بالا رقم الزامات کی پابجائی کیلئے ادا کرے گی۔