ہوٹل مرکیوری میں تلنگانہ فوڈ فیسٹول

حیدرآباد /25 مئی ( سیاست نیوز ) یوم تاسیس تلنگانہ کے ضمن میں ہوٹل مرکیوری میں 25 مئی تا 3 جون فوڈ فیسٹول کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں تلنگانہ کے مختلف علاقوں کی مشہور و پسندیدہ ڈشیس پیش کی جارہ یہیں ۔ مرکیوری حیدرآباد کے سی پی کے شیفس نے مہارت کے ساتھ تلنگانہ کے ذائقدار لوازمات کو متعارف کیا ہے ۔ بفے ڈنر میں مٹن پلاؤ ، اورو کوڈی پلوسو ، تلاکہ کورا ، کلیجی فرائی ، تلنگاہن کی لوک سنہری بڑی کے ذریعہ دار سالن ، پاچی پولو ، جوار کی روٹ ،کھپرا سے تیار شدہ چٹ پٹی چٹنی وغیرہ بھی شامل ہیں ۔ مرکیوری حیدرآباد کے جنرل منیجر سمترا چاری نے کہا کہ اس موقع پر تلنگانہ کی اصل روایت غذاؤں اور لوازمات کو ان کی حقیقی شکل اور ذرائقہ کے مطابق پیش کیا جارہا ہے ۔