ہولی کے موقع پر دہلی میں حفاظتی انتظامات میں شدت

نئی دہلی ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج وسیع پیمانے پر ہولی تہوار کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی ۔ نظم و ضبط کی برقراری کیلئے اضافی تعداد میں پولیس ملازمین تعینات کئے گئے تاکہ ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی پر بھی قابو پایا جاسکے ۔ غنڈہ گردی خواتین کو چھیڑنے اور نشہ کی حالت میں کار چلانے کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اسپیشل کمشنر پولیس کے ترجمان دیپیندر پھاٹک نے اس کی اطلاع دی ۔ شکایات وصول ہونے کی صورت میں دہلی پولیس ان کا اندراج کرے گی اور ایسے مقامات پر مزید پولیس جمعیت روانہ کی جائے گی ۔ جوائنٹ کمشنر پولیس ٹریفک گریما بھٹناگر نے خصوصی چیکنک کیلئے پولیس ٹیموں کو تعینات کیا ہے ۔