حیدرآباد ۔ /20 مارچ (این ایس ایس) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ہولی کے موقع پر آندھراپردیش اور تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ رنگوں کا تہوار عوام میں اخوت ، دوستی اور یکجہتی کو مستحکم بناتا ہے اور سماج میں امن ، ترقی و خوشحالی کو عام کرتا ہے ۔ ہولی کا تہوار تمام سماجی بندھنوں سے بالاتر ہوکر منایا جاتا ہے جس سے سچائی کی طاقت اور بدی پر نیکی کی فتح اجاگر ہوتی ہے ۔ قبل ازیں اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ گورنر نرسمہن /14 فبروری کے پلوامہ دہشت گرد حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کی شہادت کے سوگ میں راج بھون میں ہولی کا روایتی تہوار نہیں منائیں گے ۔