ہوسٹن ۔ /3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک مسلم ڈاکٹر کو چند نامعلوم حملہ آوروں نے دو مرتبہ فائرنگ کی جبکہ وہ نماز فجر کی ادائیگی کیلئے مسجد جارہے تھے ۔ مسجد کے احاطہ میں اپنی کار پارک کرنے کے بعد ڈاکٹر مسجد کی جانب بڑھ رہے تھے کہ 3 مشتبہ حملہ آوروں نے فائرنگ کی ۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے دو مرتبہ فائرنگ کی ۔ بوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق زخمی کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ ان کی حالت کا فوری طور پر علم نہیں ہوا ۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ بادی النظر میں یہ حملہ رہزنی کا واقعہ ہے ۔ اسے نفرت پر مبنی جرم قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ مسجد کے ترجمان محمد عماد الدین نے کہا کہ زخمی ڈاکٹر کو تین افراد نے گھیر کر حملہ کیا ۔ اس واقعہ کے بعد مسجد میں سراسیمگی پھیل گئی ۔