ہوائی جہاز حادثہ کے بعد نیتاجی کیساتھ کیا ہوا ، عوام جاننے بے تاب : ممتا

کولکتہ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سوال اٹھایا کہ 1945ء کے تائی ہوکو ہوائی حادثہ کے بعد نیتاجی کے ساتھ کیا ہوا تھا، عوام اس سچائی کو جاننے کیلئے مضطرب ہیں۔ 2015ء ان کی حکومت کی جانب سے نیتاجی سے متعلق دستاویزات کو منظر عام پر لانے کے فیصلے کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عوام حقیقت کو جاننے کا حق رکھتے ہیں۔ 18 ستمبر 2015ء کو حکومت مغربی بنگال نے نیتاجی سے متعلق 64 دستاویزات کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا تھا۔