ہوائی اڈے کی صفائی مکمل، سفر کے لئے محفو ظملائیشیا

کوالالمپور، 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا نے آج اعلان کیا کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کے بھائی کا گزشتہ ہفتے ایک کیمیکل کی مدد سے قتل کئے جانے کے بعد ہوائی اڈے کی صفائی کر لی گئی ہے اور اب بین الاقوامی ہوائی اڈہ سفر کے لئے مکمل طور پر محفوظ ہے ۔ کم جونگ نیم کو گذشتہ 13 فروری کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کے قتل میں وی ایکس نرو ایجنٹ کا استعمال ہوا تھا جسے اقوام متحدہ نے اجتماعی تباہی کا ایک ہتھیار قرار دے رکھا ہے ۔ پولیس فارنسک ٹیم، فائر اے ئرپورٹ اور ایٹومک لائسنسنگ بورڈ نے کوالالمپور ہوائی اڈے کی صفائی کا کام آدھی رات کے بعد ایک بجے مکمل کر لیا۔سیلانگور اسٹیٹ کے پولیس سربراہ عبد الصمد میٹ نے ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے کہا، "ہم تین باتوں کی تصدیق کرتے ہیں، پہلی، کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نمبر 2 پر کسی بھی قسم کی خطرناک چیز نہیں ملی ہے ۔ دوسری، ہوائی اڈہ نمبر 2 کسی بھی طرح کی خطرناک چیزوں سے پاک ہے اور تیسری بات یہ کہ ہوائی اڈہ سفر کے لئے مکمل طور پر محفوظ ہے ۔ ہوائی اڈے کی صفائی کے دوران جائے حادثہ والے ٹرمینل کو بند کر دیا گیا جبکہ دیگر ٹرمینل کھول دیا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد سے اس ٹرمینل سے ہزاروں لوگ گزر چکے ہیں۔سیکورٹی کیمرے سے لئے گئے فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دو عورتیں کم جونگ نیم کے ساتھ الجھی تھیں۔ ان دو خواتین میں ایک انڈونیشیائی اور ایک ویت نام کی تھی جنہیں ایک شمالی کوریائی شخص کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس سفر کے دیگر مقات کی بھی جانچ کر رہی ہے ۔