گاندھی نگر26دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل چھٹی بار گجرات میں بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں حصہ لینے سے پہلے اپنی ماں ھیرابا سے مل کر ان سے آشیرواد لیا۔مسٹر مودی نے احمد آباد ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد ایک منی روڈ شو نما پروگرام کا شرکت کی اور اس کے بعد سیدھے گاندھی نگر کے رائے سن روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے خاندان کے ساتھ رہنے والی 98 سالہ والدہ ھیرابا سے ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔ کچھ وقت وہاں گزارنے کے بعد وہ گورنر ہاؤس پہنچے اور بعد میں یہاں سیکرٹریٹ میدان میں حلف برداری کی تقریب میں پہنچے ۔وجے روپانی کے بطور وزیر اعلیٰ اور نتن پٹیل کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری کی تقریب کے موقع پر این ڈی اے سرکاروں والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر جن میں نتیش کمار،یوگی آدتیہ ناتھ،دیوندر فرنویس ،وسندھرا راجے سندھیا ،منوہر پاریکر اور رمن سنگھ کے علاوہ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سوشیل کمار مودی،دنیش شرما،مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ،نتن گڈکری،وغیرہ و لال کرشن اڈوانی،شنکر سنگھ واگھیلا شامل تھے ۔