ہند ۔ چین فوجی دستوں کا اجلاس

اُدھمپور ؍ نئی دہلی ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چین سے قبل ہندوستانی و چینی افواج نے پندرہ دن میں تیسری مرتبہ اجلاس منعقد کیا ۔ یہ اجلاس جموںو کشمیر کے لداخ سیکٹر میں ہوا اور دونوں افواج نے سرحد پر امن اور سکون کی برقراری کی ضرورت پر زور دیا ۔ جموں کے پی آر او کرنل ایس ڈی گوسوامی نے کہا کہ لداخ میں چوشول سیکٹر میں چین کے علاقہ میں سرحدی اہلکاروں کا رسمی اجلاس منعقد ہوا ۔ اس ملاقات میں ہندوستانی وفد کی قیادت بریگیڈیئر جے کے ایس ورک نے کی جبکہ چین کے وفد کے سربراہ سینئر کرنل فنجون رہے۔ دونوں فریقوں نے اپنی حکومتوں کے درمیان دستخط شدہ معاہدوں کو سربلند رکھنے کے باہمی احساس کو فروغ دینے کے اپنے عہد کا اظہار بھی کیا ہے۔