نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو اپنا ذہن بنانا کی ضرورت ہے کہ وہ جنوبی ایشیائی ڈی این اے کا ہے یا مغربی ایشیائی خاندان کا ،تاکہ کثیر جہتی ہند ۔ پاک تجارت میں ترقی میں اضافہ کے امکانات سے استفادہ کیا جاسکے۔ بی جے پی قائد سبرامنیم سوامی نے مشورہ دیا کہ دونوں ممالک کو معیشت سے سیاست کو الگ کردینا چاہئے۔ اسی صورت میں باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہوسکتا ہے۔ ہندوستانیوں کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ وہ سارک خاندان کے ہیں اور ان کی شناخت ایشیائی ہے۔