نئی دہلی 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے وزیراعظم نریندر مودی اور جنوبی افریقی صدر سیرل رما پھوسا کے درمیان بات چیت کے بعد 3 سالہ اسٹراٹیجک پروگرام آج طے کرلیا جو متعدد کلیدی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ مودی نے ذرائع ابلاغ کے لئے اپنے بیان میں کہاکہ فریقوں نے باہمی روابط کے تمام پہلوؤں پر غور و خوض کیا جس کا مقصد مختلف النوع شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا ہے۔