ہندوستان کی ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی کی ستائش ، تجارت میں بہتری
چینائی 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی جانب سے شروع کردہ ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی کی ستائش رکتے ہوئے جو تھائی لینڈ کی شروع کردہ پالیسی ’’لک ویسٹ‘‘ کے مطابق ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و صنعت میں فروغ ہوا ہے۔ تھائی لینڈ کے سفیر نے آج چینائی میں گورنر ٹاملناڈو کے روشیا سے ملاقات کے بعد کہاکہ دونوں ملکوں ہند ۔ تھائی لینڈ کے درمیان تجارتی تعلقات پہلے سے زیادہ بہتر اور غیرمعمولی طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ دو دہوں کے دوران خاص کر اس وقت سے جب ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی لاگو ہوئی ہے۔ تھائی لینڈ کی لک ویسٹ پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر تجارتی میدان میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ چینائی میں تھائی لینڈ کے نئے قونصل جنرل کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد کرونگٹ ریکچروین نے گورنر روشیا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ تھائی لینڈ اور ہندوستان سماجی، معاشی اور شفافی میدان میں تاریخی تعلقات رکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہ میرا ایقان ہے کہ تھائی لینڈ میں مقیم ہندوستانی گروپ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ راج بھون سے جاری کردہ بیان میں روشیا نے کہاکہ ہندوستان میں بدھسٹ طبقہ کے افراد تھائی لینڈ کا سفر کرتے ہیں۔ اس سے دونوں ملکوں کے ثقافتی اُمور کو فوقیت حاصل ہوئی ہے۔