سرحدپار سے انتہاء پسندوں اور غیرقانونی نقل مقام کرنے والوں کے بارے میں بات چیت
نئی دہلی ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سرحدپار سے دہشت گردوں، اسمگلروں اور غیرقانونی نقل مقام کرنے والوں کے بارے میں بات چیت ہند ۔ بنگلہ دیش معتمدین داخلہ سطح کی بات چیت کا اہم موضوع تھی۔ بنگلہ دیش کے وفد کی قیادت وزارت داخلہ کے سینئر سکریٹری مزمل حق خان کررہے تھے۔ ہندوسانی وفد کے قائد مرکزی معتمد داخلہ ایل سی گوئل تھے۔ یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان سرحدپر نگرانی میں تعاون بہتر بنانے کے مقصد سے کی جارہی ہے۔ دوسرا مسئلہ سرحد پر مخالف سماجی عناصر پر قابو پانا تھا۔ ہندوستان سمجھا جاتا ہیکہ بنگلہ دیش سے خواہش کرچکا ہیکہ شمال مشرقی ہند کے شورش پسند گروپ کو جو بنگلہ دیش میں روپوش ہیں اور بنگلہ دیش کے مفرور افراد کا جو ہندوستان میں روپوش ہے۔ جلد از جلد باہم تبادلہ کیا جائے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس کل منعقد ہوا تھا۔ اس میں آج کے اجلاس کے پیمانے مقرر کئے تھے۔ قبل ازیں بنگلہ دیشی وفد نے مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے باہمی مفاد کے مسائل پر بات چیت کی تھی۔ شمال مشرقی ہند خاص طور پر ریاست آسام اور ناگالینڈ کے انتہاء پسند سرحد پار کرکے بنگلہ دیش میں روپوش ہوگئے ہیں اور وہاں سے ہندوستان میں ممنوعہ انتہاء پسند تنظیمیں چلا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں مغربی بنگال کے بنگالی بولنے والے شمال مشرقی ریاستوں میں مقیم ہندوستانی شہریوں کو بنگلہ دیشی قرار دیتی رہی ہے۔
لاپتہ خاتون کی نعش دستیاب
مظفر نگر ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مبارکپور گاؤں کے جنگل میں آج ایک خاتون کی نعش دستیاب ہوئی جو کہ 4 دن قبل لاپتہ ہوگئی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ آنجہانی راجپال کی بیوی راجوا کو ساڑی کاپھندہ بناکر قتل کردیا گیا ۔ مبارکپور گاوں کی متوطن یہ خاتون جلانے کی لکڑیاں لانے کے لیے جنگل گئی تھی ۔ لیکن واپس نہیں آئی افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔۔