ہند ۔ بنگلہ دیش مشترکہ فلم سازی

نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے اولین وزیراعظم شیخ مجیب الرحمن مرحوم کی حیات اور کارناموں کے موضوع پر ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مشترکہ تعاون سے ایک فیچر فلم شیام بینیگل کی ہدایت میں تیار کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری امیت تھارے کی زیرصدارت منعقد کیا گیا اور اجلاس کے بعد اس سلسلے میں ایک سرکاری بیان جاری کیا گیا۔