ہند ۔ امریکہ تینوں مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا امکان

نئی دہلی 15 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور جون امکان ہے کہ اپنی تینوں افواج پر مشتمل فوجی مشقوں کا جاریہ سال کے اواخر میں انعقاد عمل میں لائیں گے ۔ اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کے مابین بات چیت جاری ہے ۔ وزارت دفاع کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ہندوستان اور امریکہ کی افواج کے تینوں شعبہ جات علیحدہ ڈرلس منعقد کرتے ہیں لیکن اس بار امکان ہے کہ بالکل پہلی مرتبہ تینوں شعبہ جات کی مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی ۔ ان مشقوں کے سلسلہ میں دونوں ملکوں کے ذمہ دار حلقوں میں بات چیت چل رہی ہے ۔