ہند ۔ اسپین دفاعی معاہدہ

نئی دہلی 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور اسپین نے دفاعی ریسرچ ‘ ڈیولپمنٹ و ٹکنالوجی تعاون کے شعبہ میں اہم اطلاعات کے تبادلہ وتعاون کیلئے آج ایک معاہدہ پر دستخط کئے ۔ اس معاہدہ پر وزیر دفاع منوہر پریکر اور ہندوستان کے دورہ پر آئے ہوئے اسپین کے وزیر دفاع پیڈرو مورینیس فولاٹے نے دستخط کئے ۔ دونوں کے مابین مکمل وفد کی سطح پر تفصیلی بات چیت کل رات ہی ہوئی تھی۔