ڈاوکی (میگھالیہ) ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ بنگلہ دیش دوستی بس جس نے بھاگا سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، آج سخت سیکوریٹی میں یہاں پہنچ گئی۔ 26 نشستی بنگلہ دیش آر ٹی سی کی بس 20 بنگلہ سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ کل سہ پہر 3 بجے ڈھاکہ سے روانہ ہوئی تھی۔ یہ بس آج صبح 9 بجے یہاں پہنچی جس کا میگھالیہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مینجر نے استقبال کیا۔ اس بس کا مقصد ہندوستان و بنگلہ دیش کے درمیان عوام تا عوام رابطوں کو بہتر بنانا ہے۔ امید ظاہر کی جارہی ہیکہ اس بس سرویس کے ذریعہ دونوں ملکوں کے مابین دوستی کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس بس سرویس کا باضابطہ طور پر آئندہ ماہ آغاز ہونے والا ہے۔ عہدیدار کا کہنا ہیکہ بس سرویس کو مؤثر بنانے اقدامات کئے جائیں گے۔