ہند ، فرانس ،آسٹریلیا کی کلیدی شراکت داری

سڈنی، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے ایشیائی بحرالکاہل کے علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی دخل اندازی سے نمٹنے کے لئے فرانس، ہندوستان اور آسٹریلیا کی نئی حکمت عملی شراکت داری کا اعلان کیا۔آسٹریلیا کے دورہ پر گئے مسٹر میکرون نے یہاں آسٹریلیا کی بحریہ کے بیس پر ایک پروگرام میں کہا کہ جمہوری ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہااگر ہم خود کو چین کے سامنے برابر پارٹنر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں منظم ہونا ہوگا۔ فرانس، ہندوستان اور آسٹریلیا کی شراکت کے علاقے کے لئے اور ہندوستانی۔ بحرالکاہل میں ہمارے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ میکرون نے قبل ازیں اپنے ایک خطاب کے دوران شاید زبانی لغزش کی وجہ سے وزیراعظم آسٹریلیا کی اہلیہ کو ڈیلیشیس (ذائقہ دار) قرار دیا تھا جس پر کوئی تنازعہ تو نہیں ہوا البتہ ٹرنبل کی اہلیہ صرف مسکرا کر رہ گئیں۔ ہوسکتا ہے کہ فرانسیسی زبان کے ماہر میکرون کی انگریزی شاید کمزور ہو۔