ہند ، بنگلہ دیش کا شورش پسندی کے مسئلہ پر تبادلہ خیال

نئی دہلی ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور بنگلہ دیش نے آج شمال مشرقی شورش پسندوں اور ایک دوسرے کے علاقوں میں ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے سے متعلق مسائل پر دونوں ملکوں کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی فورسیس کی جہاں منعقدہ باہمی میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا۔ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے دورہ کنندہ وفد نے اپنے ڈاکٹر جنرل میجر جنرل عزیزاحمد کی قیادت میں وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ بی ایس ایف ٹیم کی قیادت اس کے ڈائرکٹر جنرل ڈی کے پاٹھک نے کی۔ راجناتھ سنگھ نے اپنے نارتھ بلاک دفتر میں میٹنگ کے دوران ہند ۔ بنگلہ سرحد کے پار موجودہ صورتحال کے تعلق سے اطمینان ظاہر کیا۔