ہند۔ پاک مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں : امریکہ

واشنگٹن، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ مذاکرات آگے بڑھنے کیلئے ایک اہم قدم ثابت ہوں گے۔ مریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے حالیہ پیش رفت مثبت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات یقیناً اہم ہیں اور ہم ایسے کسی بھی موقع کی حوصلہ افزائی کریں گے۔