واشنگٹن 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ہند۔ امریکہ تعلقات کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے امریکہ چیمبرس آف کامرس نے کہا کہ تجارتی پالیسی فورم کا احیاء ایک اہم اقدام ہے جس کے ذریعہ ماضی کی لفاظی سے آگے بڑھ کر دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی ممکن ہے ۔ امریکی چیمبرس کے گلوبل انٹلکچول پالیسی سنٹر کے بموجب ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گذشتہ کئی ماہ سے جاری روابط حوصلہ افزاء ہے ۔ فٹرک کل برائیڈ ایگزیکٹیو آفیسر برائے بین الاقوامی آئی ٹی پالیسی نے کہا کہ ہند ۔ امریکہ تجارتی پالیسی فورم کا احیاء ایک اہم اقدام ہے جس کے ذریعہ ماضی کی لفاظی سے آگے بڑھ کر باہم اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر اس کو اچھی طرح سمجھا جاسکتا ہے ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ اس بات کے کافی شواہد موجود ہیں کہ دونوں ممالک وسطی تر باہمی مفادات عالمی معیشت میں بشمول انٹلکچول پراپرٹی اور ایجادات رکھتے ہیں۔ کل برائیڈ نے کہا کہ تجارتی پالیسی فورم اور حکومت کے آئی پی پالیسی فورم دوحہ میں جو مباحثے منعقد کئے گئے ہیں ان سے حکومت کی انٹلکچول پراپرٹی حقوق برائے ہندوستان سے گہری وابستگی ہے ۔ ان علامتوں میں یہ اشارہ بھی شامل ہیں کہ ہندوستان مستحکم بین الاقوامی معاہدوں برائے تحفظ انٹلکچول پراپرٹی میں شامل ہوگا ۔