حیدرآباد۔ 25 فروری (پی ٹی آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین جامع معاشی تعاون معاہدہ کو امکان ہے کہ آئندہ 6 ماہ میں قطعیت دی جائے گی۔ آسٹریلیا ٹریڈ کمیشن کے سینئر ٹریڈ کمشنر آمینڈا ہوجیس نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت معاہدہ پر مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ چھ ماہ میں اسے قطعیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان اور آسٹریلیا کیلئے انتہائی اہم معاہدہ ہے۔ دونوں ممالک کے مابین آزادانہ تجارت معاہدہ پر 2011ء میں بات چیت شروع ہوئی تاکہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے۔