ہند۔پاک سرحدپر’اسمارٹ فینس‘کی تنصیب

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی پہلی باڑ کی تنصیب سے مہم کا آغاز

نئی دہلی ۔ 16ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی اولین ’اسمارٹ فینس ‘ پائیلٹ پراجکٹس کا آغاز لیزر سے مسلح فوج کے ذریعہ ہوگا ۔ یہ ٹکنالوجی سرحد پر استعمال کی جائے گی تاکہ مخدوش مقامات سے دراندازوں کی ہندوستان کی سرزمین پر داخلے کو روکا جاسکے ۔ اس مہم کا آغاز مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ دو اور پانچ کلومیٹر کے علاقوں پر اسمارٹ فینس نصب کریں گے ۔ یہ باڑ ہند ۔ پاک سرحد پر کل نصب کی جائے گی ۔ راجناتھ سنگھ جموں کے علاقہ میں ہراول چوکیوں کا دورہ کریں گے اور اسمارٹ فینس نصب کرتے ہوئے اس مہم کا آغاز کریں گے ۔ یہ ٹکنالوجی سرحدی فوج اور ردعمل ظاہر کرنے والے نظام پر مشتمل ’ اسمارٹ فینس ‘ مہم ہوگی ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسمارٹ فینسنگ میں کئی آلات استعمال کئے جاتے ہیں جن سے جاسوسی ‘ مواصلاتی اور سمندری طوفانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا کام لیا جاسکتا ہے ۔ حساسئے ‘زیرزمین حساسے ‘ فائبر ‘ بصری حساسے ‘ راڈار اور سوڈار مختلف پلیٹ فارمس پر نصب کئے جائیں گے ‘ جیسے ایرواسٹاک‘ میناروں اور کھمبوں پر اسمارٹ فینس نصب کی جائے گی ۔ نئے نظام سے 24 گھنٹے سرحد پر نگرانی کا کام لیا جاسکے گا ۔ ناسازگار موسم اور گرد کے طوفان ‘ کہر یا بارش کے دوران بھی یہ نظام کارکرد رہے گا ۔ ڈائرکٹر جنرل کے کے شرما قبل ازیں کہہ چکے ہیں کہ ایسے آلات 2400کلومیٹر طویل ہند ۔ پاک اور ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد پر نصب کئے جائیں گے ۔ یہ اقدام جامع یکجہت سرحدی انتظامیہ نظام کا ایک حصہ ہوں گے اور تجویز ہے کہانہیں مودی حکومت دو سرحدوں پر نصب کرے گی ۔