نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر ششی تھرور نے آج ہند۔امریکی ایٹمی معاہدہ کو یو پی اے حکومت کی کامیابی سے تعبیر کیا اور کہا کہ نریندر مودی حکومت کا کارنامہ قرار دینا مضحکہ خیز ہے ۔ جب بی جے پی اپوزیشن میں تھی اس وقت ایٹمی معاہدہ کی مخالفت کی تھی ۔ انہوں نے یاد دہانی کی کہ بی جے پی نے اس مسئلہ سے یو پی اے حکومت کے خ لاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا لیکن اب وہ اس معاہدہ کی تکمیل پر جشن منارہی ہے۔