ہندو ۔ مسلم بنیاد پرست آسام میں سرگرم نہیں : ڈی جی پی

گوہاٹی ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندو اور مسلم مذہبی بنیاد پرست آسام میں موجود ہیں لیکن ریاست میں سرگرم نہیں ہیں۔ ڈائرکرٹ جنرل پولیس کھاگن شرما نے آج کہا کہ دونوں گروپوں کے بنیاد پرست ریاست میں موجود ہیں لیکن سرگرم نہیں ہیں۔ ہم نے یہاں ایسی کوئی سرگرمی جس سے ریاست کو خطرہ وہ نہیں دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی اسلامی تنظیمیں جیسے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش اور حرکت المجاہدین پاکستان کبھی کبھی ریاست میں نظر آتے ہیں۔ جب ان کے خلاف حکومت بنگلہ دیش نے کارروائی کی تو وہ فرار ہوکر آسام آ گئے تھے اور زیریں آسام و بنگال میں اپنے اڈہ قائم کرلئے تھے۔