مظفرنگر ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے چھ کارکنوں کو آج ضلع شاملی کے دیہات کیرانہ میں امتناعی احکام کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلئے گئے۔ مہاسبھا کے قومی جنرل سکریٹری پوجا شکن پانڈے، ریاستی صدر گھنیندر پال، نائب صدر سچن شرما اور علیگڑھ کے ڈیویژنل صدر جئے ویر سنگھ نے کیرانہ میں آج پہنچ کر الزام عائد کیا کہ قصبہ کے مغربی حصہ سے ہندوؤں نے نقل مقام کیا ہے۔ ایس پی وجئے بھوشن نے ان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بعدازاں کارکنوں کو شخصی مچلکہ پر سب ڈیویژنل مجسٹریٹ کی عدالت سے رہا کردیا گیا۔