بھوپال۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام)دھرم جاگرن سینا کے ورکرس نے جبل پور میں ایک مسلم نوجوان کو بری طرح زدوکوب کیا ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے ایک ہندو لڑکی کو زبردستی اسلام قبول کرانے کی کوشش کررہا تھا ۔ نایاب خان نے لڑکی پر تیزاب پھینکنے کی بھی دھمکی دی تھی ۔ بی جے پی خواتین کے گروپ نے ’لوجہاد‘ کے معاملہ پر تیزی سے مورچہ سنبھالا ہے اور وہ مسلم نوجوانوں کی جانب سے ہندو لڑکیوں کو بہلانے پھسلانے کی کوششوں کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔اس لڑکی نے نایاب خان پر الزام عائد کیا کہ وہ اسے اسلام قبول کرانے کی کوشش کررہا ہے ۔