نیویارک ۔ /28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے سابق شہری حقوق کے لیڈر مارٹن لوتھر کنگ کے مشہور و مقبول الفاظ ’’ میرا ایک خواب ہے ‘‘ کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے تعلق سے میں نے خواب دیکھا ہے اور میں بھارت کو آپ کے خوابوں کے مطابق بناؤں گا ۔ امریکہ نے آپ لوگوں نے جس طرح سے مجھے محبت دی ہے ہندوستان کے کسی بھی لیڈر کو نصیب نہیں ہوئی ۔ میرے لئے آپ کا پیار ہی میری کامیابی کا ضامن ہے ۔