ملبورن ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو اپنے دورہ کے موقع پر وزیراعظم آسٹریلیا ٹونی ایبوٹ نے آج کہا کہ وہ ہندوستان کو یورینیم فروخت کرنے کیلئے ایک معاہدہ پر تعاون کریں گے۔ وہ نیوکلیئر تعاون معاہدہ پر دستخط کیلئے تیار ہیں۔ ان کے دورہ سے غیرمعمولی نتائج برآمد ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔ ایبوٹ پہلے سرکاری سربراہ ہیں جو مودی حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔ ان کے ہمراہ 30 رکنی وفد بھی ہوگا۔