ہندوستان کے دفاعی بجٹ میں اضافہ سے کشیدگی میں اضافہ : پاکستان

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 11 فیصد اضافہ ہندوستان کے دفاعی بجٹ میں دونوں ممالک کے درمیان تازہ کشیدگی پیدا کرے گا۔ ہندوستان کی جانب سے ناراضگی کا موقف اختیار کرنے اور دشمنی کے پس منظر میں ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے آج یہ خبریں شائع کی ہیں۔ دو روز قبل ہندوستان نے اپنے دفاعی بجٹ میں 10.95 فیصد اضافہ کرکے اسے 2 لاکھ 46 ہزار کروڑ روپئے آئندہ مالی سال کیلئے کردیا ہے جبکہ نظرثانی شدہ تخمینے 2.22 لاکھ کروڑ روپئے برائے 2014-15ء تھے، ایک اداریہ میں جس کا عنوان روزنامہ دی نیوز انٹرنیشنل میں واضح ارادہ رکھا گیا ہے، کہا گیا ہیکہ یہ بدبختانہ بات ہے کہ دونوں ممالک دفاعی اخراجات پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں ہندوستان نے پاکستان کے تعلق سے شکایتی رویہ اختیار کر رکھا ہے۔