طالبان کی بھی خفیہ طورپر مدد ، امریکی قانون ساز کا بیان
واشنگٹن ۔ /4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ان دہشت گرد تنظیموں کی خصوصی سرپرستی کررہا ہے جو ہندوستان میں ہلاکت خیز حملے کرتی ہیں ۔ پاکستان کو اس کی غداری کیلئے سزاء دی جانی چاہئیے ۔ امریکہ کے ممتاز تھنک ٹینک قانون ساز نے یہ بات بتائی ۔ اس ہفتہ کے اوائیل میں کانگریس نے سماعت کے دوران فاؤنڈیشن برائے ڈیفنس آف ڈیموکریسیز نے قانون سازوں کو بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کرنے والوں کی مدد کی جارہی ہے ۔ ہم کو سرکاری سرپرستی میں کی جانے والی دہشت گردی سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان جیسے ممالک کے تعلق سے سخت فیصلے کرنے ہوں گے ۔ طالبان کو خفیہ طور پر پاکستان کی مدد کا حوالہ دیتے ہوئے بل روگیو نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امریکہ کے عزم کو ناکام بنارہا ہے ۔ انہوں نے افغانستان سے امریکی افواج کی دستبرداری کیلئے امریکی فیصلے کی مخالفت کی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے خود کو جنگی محاذوں پر مصروف رکھا ہے ۔ اس سے اس کے دشمنوں کو آسانی سے کامیابی مل رہی ہے جیسا کہ ہمارے دشمن اپنے ٹھکانے بڑھاتے جارہے ہیں اور مسلسل کارروائیاں انجام دے رہے ہیں ۔ یہ ایک طویل جنگ ہے ۔ ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنے کا عہد کرنا ہوگا ۔ ہمیں توقع ہے کہ ہم اس خطرے کو ختم کرسکتے ہیں ۔