نئی دہلی 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی پہلی خاتون آئی اے ایس عہدیدار انا راجم ملہوترہ کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 91 برس تھی۔ کیرالا کے وناکولم میں 1921 ء کو پیدا ہونے والی راجم ملہوترہ 1951 ء میں سیول سرویس کے لئے ملک کی پہلی خاتون آئی اے ایس کی حیثیت سے منتخب ہوئیں اور مدراس ریاست میں پہلی مرتبہ خدمات انجام دی تھیں۔