نئی دہلی ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی معیشت مالی سال 2015-16ء کے چوتھے سہ ماہی میں 7.9 فیصد کی شرح پر آگے بڑھی، جس کے ساتھ مجموعی جی ڈی پی شرح ترقی پانچ سال کی سب سے اونچی 7.6 فیصد تک پہنچی، جو بنیادی طور پر مینوفیکچرنگ اور زرعی شعبوں کی اچھی کارکردگی کے سبب ممکن ہوا ہے۔ سنٹرل اسٹائسٹکس آفس (سی ایس او) کے جاری کردہ ڈاٹا کے مطابق چوتھے سہ ماہی کے دوران مینوفکچرنگ سیکٹر نے 9.3 فیصد کی شرح ترقی درج کرائی جبکہ زرعی شعبہ 2.3 فیصد کی شرح پر آگے بڑھا۔
اے آئی سی ٹی ای پر سپریم کورٹ کی تنقید
نئی دہلی ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے کام کاج کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ٹیکنیکل کالجوں کی سالانہ منظوریاں عطا کرنے کیلئے عدالت کے مقررہ نظام الاوقات میں غیرضروری ردوبدل سے کام لیا جارہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہمارے فیصلے پر غیرسنجیدگی کا مظاہرہ نہ کریں۔