ہندوستان کی جانب سے بعض امریکی پیداوار کی درآمداتی ڈیوٹی میں اضافہ

نئی دہلی 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) جوابی اقدام کے طور پر ہندوستان نے بعض اشیاء جیسے چنے کی دال، مسور کی دال اور آرٹیما پر امریکی برآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔ چنے کی دال اور بٹانے پر 60 فیصد ڈیوٹی اضافہ اور مسور کی دال پر تیس فیصد اضافہ اور بوریک ایسڈ اور دھاتی بینڈرز پر دس فیصد اضافہ کردیا ہے۔ آرٹیمیا جو ایک کیکڑے کی قسم ہے پندرہ فیصد اضافہ کردیا۔ اس کے علاوہ دوسری اشیاء جن پر ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے وہ ہیں لوہے اور فولاد کی بعض اشیائ، سیپ، ناشپاتی، اسٹانلس اسٹیل کی بعض اشیائ، بعض فولادی کچدھاتی اشیائ، پائپ فٹنگس، اسکریو، بولٹس اور ریوٹس شامل ہیں۔ لیکن امریکی موٹر سائیکوں پر ڈیوٹی میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ ہندوستان WTO کو 30 اشیاء کی نظرثانی لسٹ پیش کی تھی جس میں پچاس فیصد ڈیوٹی اضافہ کی تجویز رکھی گئی ہے۔