ہندوستان کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے امریکہ بدستور کوشاں

واشنگٹن 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ وہ ہندوستان کو اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کا رکن بنانے اپنے وعدہ کا پابند ہے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہی اس عالمی مجلس میں بعض اہم اصلاحات کو متعارف کروانے ایک قرارداد منظور کی گئی ہے اور امریکہ کی جانب سے اس سلسلہ میں دوبارہ وضاحت اور مثبت موقف کا اظہار ایک ایسے پس منظر کے تحت کیا جارہا ہے جب کل ہی دونوں ممالک کے درمیان پہلی بار حکمت عملی اور کمرشیل بات چیت کا دور مکمل ہوا ہے۔ امریکہ اور ہندوستان دونوں ہی اس بات کے خواہاں ہیں کہ سلامتی کونسل عالمی سطح پر امن اور سکیوریٹی برقرار رکھنے اپنا مؤثر رول ادا کرتی رہے گی۔