اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستان کو انتباہ دیا کہ بلوچ قائد بی بگتی کو سیاسی پناہ دے کر ہندوستان دہشت گردی کا سرکاری سرپرست بن جائے گا۔ وزیردفاع پاکستان خواجہ آصف نے اپنے ٹوئیٹر پر ہندوستان کو یہ انتباہ دیا ہے۔
پاکستان خطرہ کا مقابلہ کرنے کے قابل: جنرل راحیل شریف
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ فوج جنرل راحیل شریف نے آج کہا کہ پاکستان کی فوج ملک کی صیانت کو لاحق خطرہ کا بہرقیمت مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔ ان کے اس بیان سے مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زبانی تکرار میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے۔ راحیل شریف ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔