نئی دہلی 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو بلاامتیاز بازار تک رسائی کا موقف عطا کرنے سے ہند ۔ پاک تجارت میں اور دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں اور برآمدات میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ہندوستانی برآمدات تنظیموں کے وفاق ایف آئی ای او کے صدر رفیق احمد نے کہاکہ دونوں ممالک کو زمینی راستے سے تجارت کرنے کے مزید کئی مقامات کا تعین کرنا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ پاکستان نے ہندوستان کو این ڈی ایم اے موقف دینے کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے کیونکہ راجستھان میں اِس پر اتفاق رائے موجود نہیں ہے۔