ہندوستان کا ایران کے تیل پر انحصار کم

نئی دہلی ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان نے تیل کی ضروریات کیلئے ایران پر انحصار 6 فیصد سے بھی کم کردیا ہے اور دیگر ممالک جیسے کولمبیا و میکسیکو سے درآمدات میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان نے مالیاتی سال 2014 ء کے اختتام تک ایران سے 11 ملین ٹن کروڈ آئیل درآمد کیا ہے جبکہ اس سے پہلے کے سال 13.14 ملین ٹن درآمد کیا گیا تھا۔ ہندوستان نے ایران پر امریکی اور مغربی تحدیدات اور رقمی ادائیگی کے سلسلہ میں رکاوٹوں کے علاوہ بحری جہاز کے راستوں میںبھی مشکلات کی بناء یہ فیصلہ کیا ہے۔