اسلام آباد ، 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستان کے ایسے دعوؤں کو کے گجرات ساحل سے قریب جو کشتی دھماکہ سے تباہ ہوئی وہ اُس کی تھی ،’’نہایت گھٹیا الزام‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ، ’’میرے خیال میں یہ بہت گھٹیا الزام ہے ۔ ہم نے ہمارے حکام سے دریافت کیا ہے اور کوئی کشتی پاکستان کی طرف سے روانہ نہیں ہوئی‘‘۔ انہوں نے ایک ہندوستانی ٹی وی چیانل کو بتایا کہ ’’ہم نے اُس کشتی کو جلتے دیکھا،یہ دھماکے سے تباہ نہیں ہوئی۔ اس تعلق سے کئی متضاد دعوے سامنے آئے ہیں‘‘۔