ہندوستان نے 37 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

اٹاری /30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے پاکستان کے جواب میں خیر سگالی جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 پاکستانی قیدیوں کو آج رہا کردیا۔ 37 قیدیوں کے منجملہ 32 پاکستانی ماہی گیر ہیں اور ماباقی 5 کو غیر قانونی طورپر سرحد عبور کرکے ہندوستان میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اٹاری سرحد پر ایک عہدہ دار نے توثیق کی کہ آج 37 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ رہا کردہ قیدی ہندوستان کی مختلف جیلوں میں تقریباً 16 ماہ سے محروس تھے۔

ایر پورٹس پر خصوصی سیکورٹی ہٹالینے پرینکا گاندھی کا زور
نئی دہلی /30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی نے آج ایس پی جی سے کہا کہ وہ انھیں اور ان کے خاندان والوں کو ایرپورٹس پر معمول کی سیکورٹی چیکنگ سے دیئے گئے خصوصی استثنا کو ہٹا لیا جائے۔ انھوں نے یہ مطالبہ اس وقت کیا جب انھیں پتہ چلا کہ مرکزی حکومت ان کے شوہر رابرٹ وڈرا کو دی گئی اس طرح کی سہولت منسوخ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔