نئی دہلی 26 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں لاکھوں افراد کیلئے مذہبی تصادم سب سے اہم مسئلہ ہے جو ملک کو کرپشن اور غربت کے بعد سب سے زیادہ متاثر کر رہا ہے ۔ ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ورلڈ اکنامک فورم کے گلوبل شیپرس کے سالانہ سروے کے مطابق ہندوستان میں تقریبا 49.6 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ حکومت کی جواب دہی ‘ شفافیت اور کرپشن ملک کو درپیش سنگین مسائل ہیں۔ 38.7 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ سب سے اہم مسئلہ غربت ہے جبکہ 32.7 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ مذہبی تصادم سب سے اہم مسئلہ ہے ۔ 31.1فیصد افراد مانتے ہیں کہ تعلیم کا فقدان سنگین مسئلہ ہے ۔ سروے کے مطابق عالمی سطح پر لاکھوں افراد کا ماننا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی دنیا کیلئے سب سے سنگین مسئلہ ہے ۔