واشنگٹن ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے عام انتخابات سے قبل بااثر امریکی کانگریس کمیٹی نے ملک میں مذہبی اقلیتوں کی صورتحال اور شکایت پر سماعت کیلئے زور دیا ہے ۔ اس سماعت میں ہندوستان کے اندر مذہبی اقلیتوں کیلئے انسانی حقوق کی صورتحال پر توجہ دی جائے گی ۔ مزید برآں گواہوں کی جانب سے امریکی خارجی پالیسی کیلئے سفارشات پیش کئے جائیں گے ۔ امریکی کانگریس کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ ٹام لانٹوس نے اعلان کیا کہ 4 اپریل سے سماعت کا آغاز ہوگا ۔ کانگریس کمیٹی کے سامنے حلفیہ بیان دیئے جائیں گے ۔
بنکاک میں دوسری عالمی جنگ کے بم پھٹ پڑے، 7 ہلاک
بنکاک ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت تھائی میں ایک اسکراپ میٹل شاپ میں پیش آئے حادثہ کے باعث 7 افراد ہلاک اور دیگر 19 زخمی ہوئے۔ دوسری عالمی جنگ میں غیراستعمال شدہ بم یہاں اسکراپ میں پڑے ہوئے تھے جو اچانک پھٹ پڑے جس سے زبردست نقصان ہوا۔ 227 کیلو گرام کے بم کو ناکارہ بنانے کیلئے اسکراپ دکان کے ورکرس کوشش کررہے تھے کہ بم اچانک پھٹ پڑے۔ 5 ورکرس برسرموقع ہلاک ہوئے جبکہ دیگر دو دواخانہ جاتے ہوئے راستے میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔