ہندوستان میں اقلیتیں الگ تھلگ نہیں رہ سکتیں

امریکہ میں منعقدہ عالمی اجلاس میں ہندوستان کا موقف
نئی دہلی ۔23 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقلیتوں کے عمومی نظریات اور اُن کا الگ تھلگ ہوکر رہنا ہندوستانی تناظر میں درست نہیں ہے ، امریکہ میں منعقدہ حالیہ عالمی میٹنگ میں یہ بات نریندر مودی حکومت نے کہی اور مرکز و ریاستوں کے فعال اقدامات کا حوالہ دیا تاکہ مختلف برادریوں کے درمیان رشتوں میں مضبوطی لائے جاسکے ۔ چیرمین جوائنٹ انٹلیجنس کمیٹی آر این روی زیرقیادت ہندوستانی وفد نے مسلم اکثریتی جموںو کشمیر میں حالیہ الیکشن کی کامیابی کا بھی ذکر کیا جس میں 65 فیصد رائے دہندوں نے اپنے ووٹ ڈالے جس سے اس ملک کی کثیرجہتی سیکولر جمہوریت کی طاقت اُجاگر ہوتی ہے ۔ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں منعقدہ ’وائیٹ ہاؤس سمٹ برائے انسداد پرتشدد انتہاپسندی ‘ سے خطاب کرتے ہوئے اس وفد نے کہا کہ حکومت فعال اقدامات کررہی ہے تاکہ مختلف برادریوں بشمول 180 ملین مسلم آبادی کے سماجی ، معاشی اور سیاسی ارتباط کو یقینی بنایا جاسکے۔