ہندوستان میں آج عیدالاضحیٰ منائی جائے گی

نئی دہلی ۔5اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان بھر میں کل عیدالاضحی منائی جائے گی ۔ عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید کا خصوصی اہتمام ہوگا اُس کے بعد جانوروں کی قربانی دی جائے گی ۔ کیرالا کے مسلمانوں نے اتوار کو ہی عیدالاضحی منائی ۔ ریاست کی مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کا خصوصی اہتمام کیا گیا جہاں ائمہ اکرام ‘ علماء نے ایثار و قربانی کے فلسفہ کو بیان کیا۔ کوچی کی عیدگاہ میں اداکار مموٹی بھی عید کی نماز ادا کرنے والوں میں شامل تھے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے عیدالاضحی کے موقع پرعوام الناس کو مبارکباد دی اور کہا کہ عوام کو اس جذبہ قربانی کے عظیم موقع پر آفاقی محبت و ایثار کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے قوم اور دنیا کی خوشحالی کیلئے ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہیئے ۔