ہندوستان سے قتل کے مشتبہ ملزم کی بنگلہ دیش کی جانب سے طلبی

ڈھاکہ۔ 15؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ بنگلہ دیش نے آج کہا کہ وہ ہندوستان سے بنگلہ دیش میں 7 قتل کی وارداتوں کے کلیدی ملزم کو بنگلہ دیش کی تحویل میں دینے کا مطالبہ کرے گا جو گزشتہ رات کولکتہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ اسدالزماں خان نے کہا کہ اگر حقیقت میں نور حسین کو گرفتار کیا گیا ہے تو اسے اِنصاف کے کٹھہرے میںکھڑا کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تحویل مجرمین معاہدہ پر دستخط ہوچکے ہیں، اس لئے بنگلہ دیش سے ترکِ وسطن کرکے ہندوستان جانے والے مجرموں کو حاصل کرنا مشکل کام نہیں ہے۔